عراق

عراقی فورس کی جانب سے تکریت اورالرمادی کی جانب”لبیک یارسول اللہ آپریشن کاآغاز۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}عراقی سکیورٹی فورسزاورعوامی رضاکارانہ فورسزکی جانب سے شمال تکریت کی باقی ماندہ علاقے اورادھرصوبہ صلاح الدین کے علاقے الرمادی کی جانب دہشت گردوں کے خلاف” لبیک یارسول اللہ آپریشن” کا آغاز ہوچکاہے۔

السومریۃ نیوز رپورٹ کے مطابق صلاح الدین اورشمال تکریت میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فورسزکی جانب سے فضائی حملے کیے گیے جس کے نتیجے میں بیجی کے اندر 15 داعشی دہشت گردوں کوہلاک ہوئے ہیں،جبکہ دوسری جانب کئی علاقوں پراپناکنٹرول سنبھال لیاہے۔
ذرائع کایہ کہناہے کہ ادھر صوبہ الانبارکے علاقے الرشاد اورالبوخلیفۃ سے الرمادی کی جانب 5 کلومیٹر علاقوں پر بھی سرکاری فورسز نے کنٹرول کیاہے،جبکہ الجبانیۃ کے نزدیک تقاطع السلام کے علاقے فضائی حملے کیے گیے جس کے نتیجے میں7دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button