ایران

حرم زینبی (س) کے محافظ، پاراچنار کے شہید کا قم میں تشییع جنازہ

شام میں روضہ حضرت زینب(س) کے محافظ پاراچنار کے رہنے والے شہید ساجد حسین کا  ز قم میں جلوس جنازہ نکالا گیا۔

شہید ساجد حسین جو شام میں حالیہ دنوں حرم مطہر کی حفاظت کرتے ہوئے تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے کا جلوس جنازہ قم میں مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم حضرت معصومہ(س) کی طرف نکالا گیا۔
تشییع جنازہ کے مراسم میں پاکستانی طلاب کے علاوہ ایران کے شہدا کے خانوادوں، سکیورٹی دستوں اور دیگر افراد نے شرکت کی تشییع جنازہ میں شریک افراد نے لبیک یا حسین لبیک یا زینب کے نعرے لگائے۔
شہید ساجد حسین کے جسد خاکی پر حرم مطہر کے متولی آیت اللہ سعیدی نے نماز جنازہ ادا کی جس کے بعد شہید کے پیکر کو بہشت معصومہ(س) میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button