یمن

یمنی فوج اورحوثیوں کاصوبہ الجیزان میں مشترکہ کاروائی،سعودی آرمی وہاں سے فرار۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} یمن میں حوثی قیادت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ انہوں نے یمنی فوج کے مدد صوبہ الجیزان میں واقع سعودی عسکری ٹھکانوں پرکنٹرول سنبھال لیا ہے۔

الفرات نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی قیادت کے ترجمان علی القحوم نے آج اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ حوثی جوان اوریمنی فوج کی جانب سے آج صوبہ الجیزان میں واقع سعودی عسکری ٹھکانوں میں ایک مشترکہ کاروائی عمل میں آئی جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی آرمی کی ہلاکت ہوئی اورپورے علاقے پراس وقت حوثیوں اوریمنی فوج کاکنٹرول ہوگیاہے۔
انہوں نے اس بات کی مزیدوضاحت کرتے ہوئے کہاکہ جوں ہمارے جوان وہاں پہنچے سعودی آرمی دم دباکرفرارہونےمیں کامیاب ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button