پاکستان

پی پی 166 ملتان کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کھلم کھلا دھاندلی کر رہی ہے، علامہ امین شہیدی

پی پی 166 ملتان کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کھلم کھلا دھاندلی کر رہی ہے، علامہ امین شہیدیمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ پی پی 166 ملتان کے الیکشن میں حکومتی اُمیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں پامال کر رہا ہے، حکومتی تمام تر وسائل لیگی اُمیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے پی پی 196 میں استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے پی پی 196 سے اُمیدوار مہر سخاوت علی، علامہ اقتدار حسین نقوی، اخلاق الحسن بخاری، سید ناصر عباس زیدی، قربان محسن نقوی، مرید حسین خان و دیگر موجود تھے۔ علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ پی پی 196 میں انجینیئر مہر سخاوت علی مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار ہیں اور اُن کی کامیابی حلقے کے غیور عوام کی خواہش ہے، اس پریس کانفرنس کے بعد ہمارے خلاف کیے جانے والے تمام پروپیگنڈے دم توڑ گئے ہیں کہ جو کل تک ہمارے اُمیدوار کے دستبردار ہونے کی افواہیں پھیلارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز اس حلقے میں پری پلان دھاندلی کررہی ہے، جس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہر سخاوت علی نے کہا کہ انتظامیہ ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، ہمارے بینرز، سائن بورڈز اور پرچم اُتارے جارہے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری اس کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button