پاکستان

گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کی الیکشن کمپین چلانے خود جارہا ہوں، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وہ آئند تین روز میں مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان میں الیکشن کمپین چلانے کیلئے خود جا رہے ہیں اور علامہ ناصر عباس کیساتھ ملکر الیکشن مہم کو بام عروج بخشیں گے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے پاکستان میں فرقہ واریت کے تاثر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے اور دنیا پر واضح کردیا ہے کہ تکفیریت ہی اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم نون لیگ فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی میں انٹرویو میں کیا۔ اسلام ٹائمز پر ان کا خصوصی انٹرویو 21 مئی کو پیش کیا جائیگا، اپنے انٹرویو میں حامد رضا نے کہا کہ نون لیگ نے گلگت بلتستان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی مکمل تیار کرلی ہے تاہم ہم اس بار انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی اہم اسٹیک ہولڈر مجلس وحدت مسلمین ہے جو اس الیکشن میں اہم کامیابی سمیٹے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button