پاکستان

کسی بھی دہشتگرد کے نام ساتھ مولانا،علامہ،ڈاکڑ اور پروفیسر نہیںلگا جائے،پیمرا

شیعت نیوز ۔پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیڑی اٹھارٹی(PEMRA) کی جانب سے میڈیا کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں میڈیا کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی دہشتگرد کے ساتھ معزز القابات کا استعمال نہیں کریں اور صرف انکا نام استعما ل کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ٹوٹفیکیشن ہفتہ کے روز جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کے ساتھ مولانا، مفتی، علامہ ،ڈاکڑ ، پروفیسراور اس جیسے معزز القابات کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

اس نوٹیفیکیشن کے تحت اب عبدالعزیز ،احمد الدھیانوی،اورنگزیب فاروقی،سمیت دیگر دہشتگردوں کے نام کے ساتھ مولانا علامہ یا مفتی نہیں لگایا جاسکتا، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی میڈیا اس پیمرا کے نوٹیفیکیشن پر کس قدر عمل کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button