دنیا

لندن میں شیخ النمر کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

سعودی عرب کی جانب سے شیخ باقر النمر کو سزائے موت کے فیصلے کے خلاف برطانیہ میں وسیع مظاہرے جاری ہیں۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی انسانی حقوق کے کارکنوں نے دارالحکومت لندن میں مظاہرہ کرکے شیخ باقرالنمر سمیت سعودی عرب میں قید تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لندن میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے والے مظاہرے میں شیخ باقرالنمر کے حق میں اور سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ شیخ باقر النمر کی موت کی سزا کو روکنے کے لئے ہرممکنہ کوشش ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مظاہرے میں شریک ایک اور شخص نے کہا کہ شیخ النمر سعودی عرب کے سیاسی قیدیوں کے ایک سمبل بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ النمر سعودی عرب کے مظلوم عوام کی پہچان ہیں۔ مظاہرے کے شرکا نے اعلان کیا کہ برطانوی حکومت کو سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ سعودی عرب کے انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button