پاکستان
پشاور :نوتھیہ کے علاقے میںمدرسہ پر پولیس کا چھاپہ، داعش کے اہم دہشتگرد گرفتار
شیعت نیوز: پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے کاروائی کےدوران دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا، محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے داعش کے پمفلٹ اوراسلحہ برآمد کیا گیا ، پولیس نے انکشاف کیاہے کہ یہ پشاور میں ایک بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے پو لیس نے ان کو حراست میں لے کر تفتیش کاعمل شروع کردیا ہے