پاکستان

کراچی کا سانحہ پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کراچی میں اسماعیلی فرقے کی بس پر حملہ قابل مذمت ہے، حکومت اس المناک واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے، سانحہ کراچی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کا سانحہ پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش ہے، سندھ بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں، اس درد ناک واقعہ پر پوری قوم افسردہ اور پورا ملک اشک بار ہے۔ سنی اتحاد کونسل وزیراعلٰی سندھ کے استعفٰی کا مطالبہ کرتی ہے۔ سنی اتحاد کونسل اسماعیلی فرقے کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ سندھ حکومت کراچی میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے سرگرم ہوچکی ہیں۔ حکومت غیر ملکی ایجنسیوں اور ان کے ایجنٹوں کا صفایا کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع کرے۔

کراچی عالمی سازشوں کی زد میں ہے۔ اسلام کے نام پر ہونیوالی دہشت گردی دراصل اسلام کے خلاف سازش ہے۔ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں قتل و غارت گری کو روکنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود اتنے بڑے واقعے کا ہونا آپریشن پر سوالیہ نشان ہے۔ حکمران ملک میں قیام امن کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔ اسلام فرقے کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ فرقہ وارانہ قتل و غارت کے خاتمہ کیلئے غیر ملکی مذہبی مداخلت روکنا ہوگی۔ سنی اتحاد کونسل کراچی واقعہ پر ملک بھر میں احتجاجی اجتماعات منعقد کرے گی۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتیں بندوق بردار انتہا پسندوں کی مزاحمت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں، کیونکہ اب پانی سروں سے گزر چکا ہے۔ پاکستان میں ہونیوالی ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button