آیۃ اللہ باقرالنمرکی پھانسی سےسعودی حکومت پربہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔ آیۃ اللہ مکارم شیرازی

14 مئی, 2015 00:00

شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) بزرگ مرجع دینی آیۃ اللہ ناصرمکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج کے دوران اس بات کی اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عدالت کی جانب سے آیۃ اللہ الشیخ باقرالنمرکے حق میں سزائے موت خطے میں نہایت ہی برے نتائج چھوڑے گی اس لئے کہ اس یکطرفہ فیصلے خلاف عالم اسلام کبھی بھی خاموش نہیں رہے گا۔
تسنیم نیوزایجنسی رپورٹ کے مطابق ایران کےشہرقم المقدسہ میں میں واقع مسجدأعظم میں آج صبح اپنے درس خارج کے دوران انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکیدکے ساتھ کہاکہ سعودی عدالت نے یکطرفیصلہ سناتے ہوئے آیۃ اللہ شیخ باقرالنمرکوسزائے موت سناچکی ہے۔
انہوں نے کہااس حقیقت سے سعودی یاتوجاہل ہے یاتجاہل سے کام لے رہی کیونکہ وہاں منطقہ شرقیہ میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی نہ صرف تعدادزیادہ ہے بلکہ وہاں پربڑے اثرورسوق والے اورمضبوط لوگ بستے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت آل سعود وہاں کے عوام پردوطرح کے مظالم ڈھارہے ہیں ایک توانہوں نے مئومنوں کے لئےمجالس عزاء حسینیؑ سمیت حوزہائے علمیہ کے قیام میں سختی کرتے ہیں تو دوسری جانب عام انسانی حقوق سے بھی ان کومحروم رکھے ہوئے ہیں۔
آخرمیں انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ آیۃ اللہ شیخ النمرکے حق میں اس وقت پورے عالم اسلام کھڑے ہیں،اوراگرانہیں کچھ ہواتواس سے خطے پربہت برے اثرات مرتب ہوں گے

9:00 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔