ایران

سعودی عرب اور امریکہ کو ایران کا سخت انتباہ

 ایران کی مسلح افواج کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین جنرل مسعود جزائری نے یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کے حامل ایرانی بحری جہاز کے لئے مسائل پیدا کئے جانے پر خبردار کیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین جنرل مسعود جزائری نے منگل کے روز العالم نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یمن کے راستے میں ایران کے انسان دوستانہ امداد کے حامل بحری جہاز کے لئے اگر کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو ایسی آگ کے شعلے بلند ہوں گے کہ جس پر کنٹرول پانا امریکہ اور سعودی عرب کی بس میں نہیں ہوگا۔ بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے یمنی عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کے حامل بحری جہاز کے، مغربی یمن میں الحدیدہ بندرگاہ پہنچنے کی راہ میں سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ طور پر کھڑی کی جانے والی رکاوٹ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ انھوں نے سعودی عرب اور اس ملک کے ناتجربہ کار حکمرانوں اور اسی طرح امریکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ، یمنی عوام کے لئے ایران اور دیگر ملکوں کی انسان دوستانہ امداد کی راہ میں ہرگز رکاوٹ نہ بنیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button