پاکستان

تکفیری دہشتگردکوئٹہ میں شیعہ سنی اتحاد کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،آغا رضا

شیعت نیوز مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سر زمین کوئٹہ ایک با رپھر لہو لہان ہو گیا پرُامن شہر ی مزدوری کی حالت میں امن کے دشمنوں کے ہا تھوں بربریت کا نشانہ بنے ۔ پا کستان اور انسان دشمن عنا صریہ چا ہتے ہے کہ اپنے ان نا پاک ہتھکنڈوں کے ذریعے اتحا د امت کو پارہ پارہ کر تے ہوئے اپنے مذموم عزائم کو پائی تکمیل تک پہنچا ئے اور مسلمانوں کے اندر تفر قہ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ معا شرے میں انا رکی کی صو رت حا ل پیدا ہو لیکن یہ اُن کی بھول ہے ۔
چند دن پہلے مجلس وحدت مسلمین کے ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا کی سر پر ستی میں پا رٹی کے عہدے دا رن نے علاقے کے مسا ئل کے حوالے سے اور علاقے میں امن اور بھائی چارے کی فضا ء کے فر وغ کیلئے اہل علاقہ کے سا تھ نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے معتبرین مختلف سیاسی اور مذہبی جما عتوں کے عہدے دا ران نے شرکت کیں اور اپنے علاقے کے مسا ئل سے وفد کو آگا ہ کیا جو علاقے کی بہتر ی اور بھائی چا رگی کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو وہاں پر مو جو د بعض عنا صر کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ۔
آج کا یہ وا قعہ اس امر کی نشا ندہی کر رہا ہے کہ یہ عنا صر نہیں چا ہتے کہ علاقے کے عوام کے در میا ن اتفا ق و اتحاد کی فضاء بر قر ار رہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور توقع کر تے ہیں کہ علاقے کے سیا سی ،مذہبی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لو گ اپنی ذمے دا ری کو محسوس کر تے ہوئے ان شر پسند عناصر کے نا پاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمارے سا تھ بھر پور تعاون کرینگے ۔اس سا نحے کے فو رابعد ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا ، علاقہ کونسلر کربلائی رجب علی اور کونسلر عبا س علی نے علا قے کا دو رہ کیا اور عوام کو مشتعل ہونے سے روکا تاکہ کوئی شر پسند عنا صر اپنے مذموم عزا ئم میں کامیا ب نہ ہوسکیں ۔جہاں تک ان عناصر کا قلع قمع کرنے کا مسئلہ ہے تو یہ با ت روز روشن کی طر ح عیاں ہے کہ اُن کی سر پر ستی ہورہی ہے گرفتار دہشت گر دوں کی پھا نسی کا سلسلہ روک دیا گیا ہے اور با قی دہشت گر دآزا د گھوم رہے ہیں اور اپنی دہشت گر دانہ کار روئیاں کر رہے ہیں اُن کو کُھلی چھو ٹ دے دی گئی ہے ا س کی سب سے بڑی مثال آج کی دہشت گر دانہ کا روائی ہے جس میں پانچ معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیااور پھر ایک منصوبے کے تحت با زا روں میں دہشت گر دوں کے حا می نکل آئے تکفیر ی نعرے لگا ئے ہوائی فائرنگ کی اور مزید لوگو ں کو زخمی کیا اور پورے شہر میں خوف و ہر اس پھیلائے رکھا جب کے انتظا میہ خا موش تما شا ئی بنی رہی ۔
ہونا تو یہ چا ےئے تھا کہ وا قعے کے فو را بعد شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کا روائی کی جاتی لیکن دہشت گر دوں کو مکمل آزا دی دے دی گئی کہ وہ معصوم شہریوں کے جان و مال سے کھیلتے رہے۔
ہم اس واقعے کی شدید مذمت کر تے ہیں اور حکومت اور ریا ستی ادا روں کو بتانا چا ہتے ہیں کہ وہ ان امن دشمن دہشت گر دوں کو لگام دے اور ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کرکے ان کو عبر ت کا نشان بنا دے ۔ہم کسی کو اس با ت کی اجا زت نہیں دینگے کہ وہ علاقے کے عوام کے درمیان نفر توں کا بیج بو ئے اور عوام کو ایک دوسرے سے دور رکھ کر اپنے مقا صد حا صل کریں ۔
ہم اس سانحے میں شہید ہونے والے علی رضا کے اہل خانہ سے دلی ہمدر دی اور تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی صحت یا بی کیلئے دعا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button