پاکستان

عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا،ایم ڈبلیو ایم

ڈی ایس پی ذولفقار زیدی کی شہادت قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،واقعہ اگر فرقہ وارانہ ہیں تو قاتلوں کی گرفتاری عمل میں کیوں نہیں لائی گئی،شہر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والا تیسرا ڈی ایس پی شہید کر دیا گیاآئی جی سندھ کالعدم جماعتوں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا کب آغاز کریں گے،ایک ہی روز میں 2شیعہ پروفیشنلز ڈاکٹر انور علی،ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی رہنماء اصغر عباس زیدی نے ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ محب وطن فرض شناس قانون کے رکھوالوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا سکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر شہر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قانون کے رکھوالے محفوظ نہیں تواس کا مطلب عوام کو بھی دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کراچی آپریشن کے باوجود گزشتہ کئی روز سے اس شہر میں بسنے والے اہم افراد کو قتل کر کے سماجی ،تدریسی،کاروباری حلقوں میں خوف کی فضاء قائم کی گئی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے شہر میں قائم دہشتگردی کے اڈوں، دہشتگردوں کے پروڈکشن ہاؤس جہاں انہیں پناہ ملتی ہے ان کا فوری خاتمہ کیا جائے ان کے خلاف کور کمانڈر کراچی از خود نوٹس لیں حکومت و قانون نا فذ کرنے والے ادارے اپنی صفوں میں سے کالی بھڑوں کو علیحدہ کریں ، شہید ڈی ایس پی ذولفقار زیدی،ڈاکٹر انور علی عابدی کے قتل کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button