سعودی عرب

سعودی بادشاہ سلمان کو امام مہدی قرار دینے کی کوشیش

شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آوا نیوز کے مطابق شاہی محل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلمان بن‌عبدالعزیزکے نام سے «ملک» کو «امام» میں تبدیل کیا جارہا ہے، اعلامیے کے مطابق شاہ سلمان کی خواہش ہے کہ «ملک سلمان» کے بجائے انہیں «امام سلمان» پکارا جائے، اعلامیے کے مطابق اس تجویز اور خواہش کو علماء کونسل کو پیش کی گئی ہے اور تازہ ترین اطلاع کے مطابق، کونسل نے منظوری 
دی ہے کہ ملک سلمان کو امام سلمان بن‌عبدالعزیز پکارا جائے۔

واضع رہے کہ سعودی عرب اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہے اور شاہی خاند ان نے سلمان کے خلاف علم بغاوت شروع کردی ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں امام کا لقب بادشاہ کے ساتھ استعمال کرنا معنی خیز ہے، ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے بغاوت کی صورت میں بادشاہ سلمان امام مہدی کے دینی عقیدہ کا استعمال کرسکتا ہے ، اور خود امام مہدی ہونے کا دعویٰ کرسکتا ہے۔ 
علماء اسلام نے اس بات کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب سعودی بادشاہی کونسل کی جانب بادشاہ سلامت کے لئے لفظ امام کا استعمال امامت کے منصب کو بدنام کرنا بھی ہے، جسطرح وہابیت نے دنیا میں اسلام کو اپنے شدت پسند عقائد قتل و غارت گری کے ذریعے بدنام کیا اب امام جیسے پاکیزہ منصب جو آل رسول (س) سے منصوب ہے کو عالمی استعمار کی طرف سے بدنام کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے، ایک شرابی و کبابی ظالم بادشاہ کو امام قرار دیکر امامت کی توہین بھی مقصود ہے۔ وہابی جو نظریہ خلافت کے پیروکار ہیں، لفظ خلیفہ استعمال کرنے کی بجائے لفظ امام کو استعمال کرنا عالمی صہیونی سازش کا پیش خیمہ نظر آرہا ہے، مومینن بالخصوص مسلمان عالم ہوشیار ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button