عراقی فورسزکا مختلف علاقوں میں آپریشن،درجنوں دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراقی آرمی کی جانب سے صوبہ الانبارکے کئی علاقوں کودہشت گرد داعش کے کنٹرول سے مسلسل آزادکئے جارہے ہیں،تاہم آج الرمادی کے شمالی علاقے البوغانم میں4 دہشت گردوں کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ خودکش جیکٹ میں ملبوس ہوکرسکیورٹی فورسزکے چھائونی کی طرف بڑھ رہے تھے۔
العھد نیوز روپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسزکی جانب سے سرزمین عراق میں اس وقت داعشی دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیاجارہا ہے جہاں آج شرق الرمادی میں4دہشت گردوں کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ خودکش جیکٹ پہن کرفوجی چھائونی کی طرف بڑھ رہے تھے۔
ادھرعراقی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ فلوجہ پرفضائی حملے کے نتیجے میں ایک داعشی کمانڈر ابوسری المصلاوی سمیت18دہشت گردوں کوہلاک کیاہے،رپورٹ کے مطابق ادھربغدادآپریشن کے دوران بھی39دہشت گردوں کوہلاک اور50دھماکہ خیزموادبرآمدکرکے ناکارہ بنائے گئے ہیں۔








