پاکستان

پاراچنار، علی زئی کے علاقے میں خود کش حملہ، ایک شیعہ مومن شہید

لورکرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر علی زئی میں فٹ بال میچ کے دروان متعدد خود کش حملہ آوروں کے حملے میں ایک شیعہ مومن شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے۔  
 
تفصیلات کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے علی زئی کے گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ میں عوامی سطح پر ایک ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا جا چکا ہے، جو گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ جسکے لئے روزانہ شائقین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوا کرتی ہے۔ تاہم کھلاڑیوں اور شائقین کے تحفظ کے لئے عوامی رضاکار باقاعدہ سیکیورٹی دیتے رہے ہیں۔ آج بروز بدھ مغرب سے کچھ ہی دیر قبل تقریبا کئی خود کش حملہ آوروں نے گاڑی سے اتر کر گیٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ حملہ آور آتے ہی فائرنگ کی، تماشائیوں نے چاردیواری پر چڑھ کر مناظر دیکھنے کیلئے باہر نکل گئے۔ تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی اور ہینڈ گرینڈ پھینکا۔ جس کے نتیجے میں کمپوڈر سراج حسین آف علی زئی شہید جبکہ ہاشم بابو شدید زخمی ہوگئے۔ 
 
بعد ازاں دہشت گردوں نے گیٹ کی طرف بڑھ کر اندر گھسنے کوشش کی۔ موقع پر موجود محافظ نے گولی چلا کر ایک خودکش حملہ آور کو موقع پر ہلاک کردیا، جبکہ دوسرے نے گولی لگنے سے پہلے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ جبکہ باقی تین دہشتگردوں نے مزاحمت دیکھ کر راہ فرار اختیار کی۔
 
 واقعے کے فورا بعد سرکاری اہلکار اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے۔ اور انہوں نے فرار ہونے والوں کا پیچھا کیا۔ جس کے بعد انہوں نے ایک خالی سرکاری عمارت میں پناہ لی، ان کے خلاف اس وقت آپریشن جاری ہے۔ تاہم خود کش حملے کے خوف سے کوئی اہلکار عمارت میں داخل ہونے کی جسارت نہیں کررہا۔ آخری اطلاعات آنے تک انکے خلاف کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جاچکی ہے۔ 
 
واضح رہے کہ گراونڈ کے اندر کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے۔ اندر موجود سینکڑوں شائقین حملے سے مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔ اسکی تفصیلی خبر بنائیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باقی تینوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتارہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button