پاکستان

مفتی نعیم کے فتویٰ پر شدید ردعمل، تاریخ مسخ کرنے پر FIR درج کرنے کا مطالبہ

شیعت نیوز۔ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم ناصبی کی جانب سے مولائے کائنات امیرالمومینن علیہ سلام کی جائے ولادت کے حوالے دیئے جانے والے فتویٰ پر شیعہ و سنی عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جامعہ بنوریہ کے فتویٰ کہ جس میں ان مفتیان تکفیر نے امیرالمومنین علیہ سلام کی جائے ولادت خانہ کعبہ کو رد کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ حضر ت علی کی ولادت کعبہ میں نہیں بلکہ شعب ابی طالب میں ہوئی ہے، اس بیان پر ابتک لاکھوں لوگوں نے شدید نفرت کا اظہار کرتے ہوے مفتی نعیم اینڈ کمپنی پر تاریخ اسلام میں تحریف کرنے پر ایف آئی آر کٹوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ابتک کی رپورٹ کے مطابق اس فتویٰ کو لاکھوں افراد نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشان بنایا ہے، سروے رپورٹ کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ اسلام میں تحریف کرکے ہمیشہ اس شیطان گروہ نے مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کیا ہے، عوام کا کہنا تھا کہ مولا علی کی ولادت پر تمام شیعہ و سنی مسلمان متفق ہیں کہ آپ کی ولادت مبارک خانہ کعبہ میں ہوئی، لیکن یہ خارجی گروہ دشمنی اہلیبت(ع) میں مبتلا ہوکر مسلمہ تاریخ حقائق کو جھوٹلا رہا ہے، لہذا حکومت پاکستان میں میں فرقہ وارانہ فتویٰ جاری کرنے والے ان مدارس اور مفتیان کو لگام دے۔

IMG 1483 1

 

متعلقہ مضامین

Back to top button