سعودی عرب
سعودی عرب کے شہر نجران پر میزائیلی حملہ
سعودی عرب کے اخبار الریاض کے مطابق منگل کے روز سعودی عرب کے شہر نجران کے مختلف علاقوں پر چھے میزائیل گرے ہیں-
اخبار الریاض کی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ یہ میزائیل، نجران کے مختلف علاقوں میں سرکاری عمارتوں پر گرے ہیں- اس اخبار کے مطابق ان میزائیلی حملوں میں کوئی جانی یا بھاری مالی نقصان نہیں ہوا تاہم ان میں سے ایک میزائیل، شہر نجران میں الریاض اخبار کے دفتر کے سربراہ کے مکان پر اور دو دیگر میزائیل، اخبار الوطن اور اس اخبار کے دفتر کے انچارج صالح آل صوان کی رہائشگاہ پر گرے ہیں جس کے نتیجے میں اس علاقے سمیت شہر نجران کے بعض علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی- اس اخبار کے مطابق سعودی عرب نے بھی نجران کےلئے اپنی پروازیں وقتی طور پر منسوخ کردی ہیں-