سعودی عرب

سعودی عرب میں انسانی حقوق کا مسئلہ ہولناک ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کا مسئلہ ہولناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز ایک بیان میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے کے سو دنوں بعد انسانی حقوق کے مسئلے میں سعودی عرب کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض نے انسانی حقوق کی ہولناک صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے پروگرام کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کی ہولناک صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے، مخالفین اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کو کچلنے کا اقدام کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بیان، سعودی عرب میں فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی فرانس کی برانچ نے جمعرات کو "رائف بدوی” کی حمایت میں ایک مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ رائف بدوی سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور بلاگر ہیں جنہیں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارے جانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button