مشرق وسطی

شام،قلمون میں شامی آرمی کاحملہ،20دہشت گردہلاک،50زخمی۔

شیعیت نیوز{مانیٹڑنگ ڈیسک} آج دارالحکومت دمشق کے علاقے قلمون میں شامی فوج کی جانب سے مسلح دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن ہوئی جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردہلاک ہوئے ہیں جن میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق سرزمین شام میں اس وقت ایک طرف موسم کی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے شامی آرمی کومشکلات پیداہورہی ہے تودوسری جانب مسلح دہشت گردجماعتیں جرود قلمون میں داخل ہورہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی طرف سے غرب لبنان اورشام کے مشرق وشمال کے علاقوں کے لئے خطرات بڑھ گئی ہیں۔
اس حوالے سے ایک شامی آرمی کابیان ہے کہ اس وقت مسلح دہشت گرد الفليطة اورعرسال کے پہاڑوں میں موجودہیں اوروقفے وقفے سے شامی آرمی کی جانب پیشقدمی کی کوشش کرتے رہتے ہیں، لیکن ادھرسے شامی بہادرآرمی ان دہشت گردوں منہ توڑ مسلسل جواب دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج علی الصباح شامی آرمی کی جانب سے ان مسلح دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں20دہشت گردہلاک جبکہ50سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button