مشرق وسطی
شام،میدعا اورالمحیطۃ گارڈن پرسکیورٹی فورسزکاحملہ،درجنوں دہشت گردہلاک۔
شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}شامی فورسز کی جانب سے آج علی الصبح دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے الغوطۃ الشرقیۃ میں مسلح دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں "جیش الاسلام” اور”الرحمٰن گروپ” کے کئی دہشت گردوں کوہلاک کئے گئے ہیں۔
شامی خبررساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق آج علی الصبح شامی حکومتی فورسزکی جانب سے الغوطۃ الشرقیۃ کے علاقے میدعاسٹی اور المحیطۃ گارڈن میں مسلح دہشت گردتنظیموں”جیش الاسلام” اور”ارحمٰن گروپ” کے خلاف ایک اہم آپریشن کیاگیاجس کے نتیجے میں دہشت گردوں کوبڑے پیمانے پرمالی وجانی نقصانات پہنچائے گئے،جہاں ایک طرف درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ دوسری جانب اتنی تعداد میں زخمی بھی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔