قطردراصل یمن جنگ سے اپنا حصہ حاصل کرنے کےلئے کوشاں ہے

02 مئی, 2015 00:00

قطرکے شیخ حمدبن جاسم الثانی کے خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک فردنے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ قطرمستقبل میں خطے کے اندرایک بڑااثرورسوخ والاملک بننے کی کوشش کررہاہے۔
اماراتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن جنگ میں آل سعود کودراصل قطرنے ہی دھکیل دیاہے،جس کی وجہ سے اسے وہاں سخت نقصان ہورہاہے،اوراس جنگ میں سعودی عرب کوجتنے بھی نقصانات ہوں گے اس میں قطرکوہی فائدہ ہو گا،اس کے لئے ہوسکتاہے سعودیہ کے اندرہی اختلافات پھوٹ پڑے یااس کاایران کے ساتھ لڑائی بھی ہوجائے،ان تمام صورتوں میں سعودیہ ہی کمزورہوگا توفائدہ قطرہی ہوگا،اس لئے کہ وہ دوبارہ سے اخوان المسلمین کے اثرورسوخ کو وہاں بڑھانے کے خواہاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق قطری خیال کے مطابق یمن جنگ میں ایک طرف آل سعود کاخاتمہ ہوگاتودوسری جانب حجازمیں اخوان المسلمون کااثرورسوخ دوبارہ لوٹ آئے گا اس کیک کوکھانے کے لئے پھرقطر بھی آگے بڑھے گا۔

4:19 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔