مشرق وسطی

شیعہ تعصب :: مصرمیں شیعہ فلاحی تنظیم فاطمہ الزہرا (ع) آرگنائزیش پر پابندی

مصر کی وازرت سماجی بہود نے ایک شیعہ فلاحی تنظیم پر پابندی لگادی ہے،اطلاعات کے مطابق شیعہ فلاحی تنظیم فاطمہ الزہرا (ع) آرگنائزیش پر مصری وازرت سماجی بہود نے چھاپا مار کر اس کے ڈائریکڑکو بھی گرفتار کیا ہے۔
فاطمہ الزہرا (ع) آرگنائزیش مصر میں شیعہ علاقوں میں فلاحی امور انجام دے رہی تھی اور ساتھ ساتھ شیعہ بچوں کے لئے معیاری تعلیم کے لئے تنظیم کے تحت کئی اسکول بھی چلائے جارہا تھے۔
مصر میں شیعہ تعصب عروج پر ہے اسی سبب ہر وہ آواز جو شیعہ کمینوٹی کی معاشی تعلیمی اور اخلاقی بلندی کے لئے اُٹھے تو اس پر پابندی لگادی جاتی ہے، فاطمہ الزہرا (ع) آرگنائزیش پر پابندی بھی اسی شیعہ تعصب کا نتیجہ ہے۔ مصر ی وزارت سماجی یکجہتی نے اس تنظیم پر پابندی لگانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے تنظیم پر الزام لگایا ہے کہ یہ آرگنائزیش زبردستی مکتب اہلیبت (ع) کی ترویج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button