فاٹا: مہمندایجنسی سے سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کا صفایا ہوگیا
شیعت نیوز: اطلاعات کے مطابق قبائلی علاقہ مہمندایجنسی سے سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے جو ایک دور میں طالبان دہشت گردوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمندایجنسی سے سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے جو ایک دور میں طالبان دہشت گردوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔اطلاعات کے مطابق مہمندایجنسی فاٹا کے شمالی حصے میں ہے 8 تحصیلوں اورتقریباً 6 لاکھ آبادی پرمشتمل اس ایجنسی کی سرحدیں افغانستان کے صوبہ کنڑ سے ملتی ہیں۔ایف سی حکام اورپولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 2008 میں ایجنسی میں شرپسندوں جن میں تحریک طالبان مہمند ایجنسی(ٹی ٹی ایم ) اوران کے دوسرے گروپوں کیخلاف بریخانہ ون اورٹوکے نام سے آپریشن شروع کیے گئے تویہ علاقہ مکمل طورپرنوگوایریابن گیاتھااورآئے روزشرپسندلوگوں کی نعشیں سڑکوں پرپھینکتے تھے۔
تاہم اب صورتحال یکسرتبدیل ہوگئی ہے اورافغاستان کے سرحدی مقام خاپخ تک پوراعلاقہ ایف سی اورپولیٹیکل انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں یہاں کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور 700 کے لگ بھگ افرادشہیدہوچکے ہیں جن میں70 بڑے قبائلی مشران اورملک بھی شامل ہیں۔اب تک ایجنسی میں مجموعی طورپر 184 ایف سی،لیویز،خاصہ دارفورس اوردیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔