سعودی عرب

آل سعود کی بادشاہت ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سلمان بن عبدالعزیز نے دیگر شہزادوں کو حکومت بدر کردیا

شیعت نیوز: سعودی شاہی خاندان میں اقتدار پر مکمل قبضہ کی جنگ شدت اختیار کرگئی۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔ سعودی ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبد العزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد نامزد کر دیا ہے۔ شاہ سلمان نے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ عادل الجبیر کو ملک کا نیا وزیر خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہزادہ نائف بن عبد العزیز بھی 12-2011ء میں ملک کے نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ 1975ء سے لے کر 2012ء تک ملک کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ عادل بن احمد الجبیر امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ برطرف وزیر خارجہ سعود بن الفیصل 1975ء سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button