مشرق وسطی

ریاض اخوان المسلمین کے تعلقات اورمذاکرات سے گریزکریں، امارات کامطالبہ

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں اخوان المسلمین کے3اہم رہنما ریاض پہچنے جہاں ان کی ملاقات مسلسل 2ہفتوں تک سعودی خفیہ ادارے کے ارکان کے ساتھ جاری رہے۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں امریکہ اورقطردونوں کااہم کرادار رہاہے،تاہم سعودی حکومت کی جانب سے امارات کواس ملاقات میں نظراندازکیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ادھرامارات کے اینٹلی جنس کے سربراہ شیخ ھزاع بن زاید پریشان کی حالت میں اپنا مطالبہ لے کرریاض پہنچا کہ وہ اخوان المسلمین کے کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے سے گریزکریں لیکن ان کی یہ کوشش کارآمد نہ ہوا۔
کہاجاتاہے جب سے سعودی شاہی منصب پرشاہ سلمان براجمان ہواہے،اس وقت سے ادھراماراتی شاہی دربار میں اخوان المسلمین اورسعودیہ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے شکوک شبہات میں اضافہ ہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button