پاکستان

سعودی وزیر دفاع کی پاکستانی قوم کی توہین : مذمت کی بجائے نواز شریف آرمی چیف کے ہمراہ سعودی عرب چلے گئے

شیعت نیوز: سعودی بادشاہت کے وزیر دفاع اور موجودہ باد شاہ کے نافرمان برخوردار محمد بن سلمان نے ایک مصر ی اخبار کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں پاکستان کے سعودی یمن جنگ میں غیرجانب داری کے فصیلہ کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی آرمی اور قوم کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جو کسی بھی غیرمند قوم کے لئے قابل قبول ہے، لیکن باوجود اسکے کہ پاکستانی حکومت اسکی مذمت کرتی بلکہ نواز شریف ایک عالیٰ سطحی وفد لے کر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، اس وفد میں پاکستانی وزیر داخلہ سمیت آرمی چیف بھی شامل ہیں۔

Alnihar

نواز حکومت مسلسل اس کوشیش میں ہیں کہ پاکستان کو سعودی عر ب کی گود میں بیٹھا دیں ، لیکن غیر مند قوم نے نواز شریف کو اس فیصلے سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہوا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب سعودی فرما رواں کی ناراضگی ہے، یہ ناراضگی پاکستان کی جانب سے یمن کے معصوم عوام کے قتل عام میں شریک ہونے سے انکار تھا ،جبکہ پاکستانی قوم نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب، یمن میں جاری جارحیت کو روکے ، پارلیمنٹ میں نواز حکومت کی بھرپور کوشیش تھی کہ پاکستان اس جنگ میں سعودی ظلم کا ساتھ دے لیکن دیگر عوامی نمائندوں نے اس حوالے سے سعودی سازش کو ناکام بنادیا۔

 

لہذا اس پاکستانی قوم کے نمائندہ فیصلہ کو سعودی و امارتی وزیر گائے باگائے تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، حال ہی میں سعودی وزیر دفاع نے مصر ی اخبار کودیئے گئے انٹرویو میں پاکستان پر کھلی تنقید کی اور پاکستانی قوم کو جانوروں سے تشبیہ دی، اس سعودی شہزداے کے بیان پر پاکستانی قوم میں شدید غم و غصہ پایا گیا ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ سعودی عرب میں موجود پاکستان اعلی سطحی وفد اس سعودی شہزداے کے بیان پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے احتجاج کرے اور اپنے اس بگڑے ہوئے شہزادے کو باز رکھنے کے لئے مشورہ دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button