پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 27 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل میرعلی کی کجھوری چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا،اس دوران انہوں نے راکٹ لانچر بھی داغے جس کے باعث 7 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے پر فوری جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب پشاور پولیس نے خیبرایجنسی سے متصل علاقے ریگی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے. ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے اسلحے میں 5 ایس ایم جی، 1 ایل ایم جی، 7 رائفل، 8 پستول، 1 مارٹرگولہ اور2 دستی بم بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button