پاکستان

گلگت بلتستان کے انتخابات کو ہائی جیک کرنے نہیں دینگے۔علامہ امین شہیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ محمد امین شہیدی تین روزہ دورے پر سکردو سے گلگت پہنچ گئے۔ عالم برج پر کارکنوں اور مجلس وحدت مسلمین گلگت کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ وحدت ہاؤس گلگت میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کو ہائی جیک کرنے نہیں دینگے۔ 67 سال سے آئینی حقوق سے محروم عوام کو ہر دور کے وفاقی حکمران سبز باغ دکھا کر لوٹتے رہے، اب گلگت بلتستان کے عوام بیدار اور باشعور ہیں اور کسی کو اپنے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ گلگت بلتستان کے آئندہ الیکشن میں عوام دھاندلی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے اور عوامی حقوق پر اگر ڈاکہ ڈالا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو گلگت بلتستان سمیت ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں اور ملک کا فطری دفاع ہیں لیکن بد قسمتی سے وفاقی حکمرانوں کی نظر میں یہاں کے عوام کی کوئی قدر وقیمت نہیں اور انہیں تیسرے درجے کے شہری کے برابر بھی حقوق دینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کے جائز آئینی و بنیادی انسانی حقوق کی جنگ میں کسی سے پیچھے نہیں رہے گی بلکہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں سبز باغ دکھا کر اقتدار تک پہنچنے کی ناکام کوشش میں مصروف عمل ہیں اور عوام سے جھوٹے وعدوں کے عوض ووٹ کے طلبگار ہو رہے ہیں لیکن علاقے کے باشعور عوام ان کے جھانسوں میں آنے والے نہیں اور اس مرتبہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو عیش و عشرت میں لٹانے والے سیاسی مداریوں سے اپنے ووٹ کی طاقت سے انتقام لینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button