لبنان

آل سعود علاقے میں بحران کی ذمہ دار: حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ آل سعود کے بحران پیدا کرنے والے اقدامات یمن سمیت علاقے اور عرب ممالک میں مسائل بڑھنے کا باعث بنے ہیں-
حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نبیل قاووق نے اتوار کو کہا کہ سعودی عرب یمنی قوم کا دشمن ہے اور آل سعود کے حملے کا مقصد بحران پیدا کرنا ہے اور یہ صورت حال عراق اور شام میں بھی پیدا ہوئی ہے- نبیل قاووق نے کہا کہ سعودی عرب، عرب ممالک کے تشخص اور پوزیشن کو نشانہ بنانے کے درپے ہے تاکہ اس طرح علاقے پر اپنا تسلط بڑھا سکے- نبیل قاووق نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن پر حملے نے ان تکفیریوں کو بے نقاب کر دیا ہے جنھوں نے اس ملک کو نشانہ بنایا ہے- حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ سعودی جنگی طیاروں نے تکفیریوں کے لئے ہتھیار پہنچائے اور ان جہازوں نے یمنی قوم کی پیشقدمی روکنے اور تکفیریوں کے ٹھکانوں کی حمایت کے لئے یمنی فوج کو نشانہ بنایا- حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب، یمن میں دہشتگردوں اور تکفیریوں کی حمایت کرتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button