ایران

سرزمین وحی کا متولی آل سعود نہیں متقی اور پرہیزگار لوگ ہونے چاہیں

ایران کے ممتاز عالم دین اور مفسر قرآن حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں سرزمین وحی اور بیت اللہ الحرام کے متولی آل سعود جیسے عیاش لوگ نہیں بلکہ متقی اور پرہیزگار لوگ ہونے چاہیں ،اللہ تعالی کا ارشاد ہے «إِنْ أَوْلِياؤُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ» کعبہ کا متولیمتقی ہونا چاہیے۔

آیت اللہ جوادی آملی نے یمن پر آل سعود کی یلغار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن میں عربوں کا قتل عام کرکے امریکہ اور اسرائیل کو خوشحال کررہا ہے یمن میں شیعہ اور سنی مسلمان اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں یمنی عوام کا صدر سعودی عرب کو بنانے کا کوئی حق نہیں ، انھوں نے کہا کہ آل سعود وہی کفار ہیں جنھوں نے بیت اللہ الحرام کو بت کدہ بنا رکھا تھا اور اس کی چھت پر بیٹھ کر شراب پیتے تھے آل سعود انھیں کفار کی اولاد ہیں جو کعبہ میں قمار اور جوا کھیلتے تھے اور عظمت کعبہ کو تباہ و برباد کرتے تھے آج بھی آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل کی پیروی اور ان کے ساتھ اتحاد کرکے عظمت کعبہ کو پامال کردیا ہے۔ آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ کعبہ مکرمہ کے متولی کوپاک سیرت اور نیک ہونا چاہیے اور آل سعود جیسے عیاش اور شراب خور افراد کا کعبہ مکرمہ پر تسلط بہت بڑا ظلم ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو آل سعود کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور حرمین شریفین کو آل سعود جیسےظالموں کے پنجے سے نجات دلانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button