پاکستان

سانحہ شکارپور: شہداء کمیٹی کا 17 اپریل کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام آج شکارپور کربلا امام بارگاہ و جامع مسجد میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امام جمعہ سکھر علامہ علی بخش سجادی، مدرسہ لاڑکانہ کے پرنسپل علامہ مشتاق حسین مشہدی، مدرسہ امام علی نقی (ع) پنوعاقل کے پرنسپل علامہ سید مختار حسین رضوی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ نشان حیدر ساجدی، عبداللہ مطہری، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء اشرف علی اسدی، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے قمر عباس غدیری، امام جمعہ لاڑکانہ علامہ سید قمر عباس، چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بہشتی و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اجلاس کے شرکاء کو ٢٢ نکات اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کے رویہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف مسائل پر شرکاء سے مشاورت کی۔ مذکورہ رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جمعہ ١٧ اپریل کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، جبکہ ١٧ سے ١٩ اپریل دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ سندھ حکومت کے روئیے کو غیر سنجیدہ سمجھتے ہوئے اس پر عدم اعتماد کرتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button