پاکستان

تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اشرف عباس کی نماز جنازہ ادا

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پیر کی شب کراچی کے علاقے عزیزآباد 2 نمبر میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ قب سکینہ کے ٹرسٹی اشرف عباس شہید جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید اشرف عباس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

شہید ہونے والے کے ڈی اے   کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے۔شہیداشرف عباس کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین مولانا رضی جعفر کی زیر اقتداء ادا کردی گئ  جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری دہشتگردوں کے خلاف رینجرزکے ٹارگٹد آپریشن کے بعد یہ پہلی شیعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ۔رینجرز کے آپریشن کے بعد کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں واضح کمی واقع ہوئی تھی لیکن یمن میں جاری سعودی جارحیت اور پاکستان کے جانب سے فوج نہ بھیجنے کے بعد سعودی فنڈڈ کالعدم تنظیموں نے سعودی شہزادے کی ملاقاتوں کے بعد پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button