لبنان

یمن پرظالم آل سعودکی جارحیت پرحزب اللہ خاموش نہیں رہ سکتی،شیخ قاووق۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}حزب اللہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ شیخ نبیل قاووق نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ داعش اور النصرہ فرنٹ سمیت دہشت گردجماعتیں لبنانی قوم،اس کی فوج اورسب کے دشمن ہیں۔

العھد نیوز رپورٹ کے مطابق لبنان کے شہرشعث میں شہیدالحاج حمزہ کی برسی کے موقع پرشیخ قاووق نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ عالمی دہشت جماعت داعش اورالنصرہ فرنٹ نے لبنان کے سرحدی علاقے عرسال میں فوج کوشہیدکیاہے،اوراسرائیل کے علاوہ جہاں کہیں ملے چاہے شیعہ ہو،یاسنی،عیسائی ہو یادزدی سب کوشہیدکیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تکفیری جماعتوں نے پورے ملک کواس وقت خوف وحراس میں رکھامبتلاء ہوا ہے، اور وہ اس وقت دین وانسانیت کامذاق اڑارہے ہیں،لہٰذا ہم ان کے ساتھ مقابلے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں،اوراپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انشاءاللہ کامیابی ہمارے نام ہی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ الحمدللہ لبنان کے اندریہ صلاحیت موجودہے کہ وہ ان تکفیری جماعتوں سمیت غاصب اسرائیل کو صفحہ ہستی مٹادیں۔
انہوں نے کہااس وقت یمن کے مظلوم عوام ظالم آل سعودکے بمبارجہازوں کے زیرتلے ہیں،جہاں ان کے انفراسٹرکچرز کوتباہ کیاہے،لیکن وہاں تکفیری جماعتوں نے زخمیوں کوہسپتال لے جانے سے بھی رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
شیخ قاووق نے کہاظالم آل سعود نےاس بہیمانہ جارحیت میں مرتکب ہوکرسیاسی طورپرسنگین غلطی کی ہے،سواب وہ بری طرح پھنس گئی ہے یادرکھیں وہ عنقریب بڑی ہزیمت سے دوچارہوگی۔انہوں نے کہااس وقت حزب اللہ کی دینی واخلاقی اورانسانی ذمہ داری ہے کہ اس بہیمانہ جارحیت پر خاموش نہ رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button