یمن
یمن،ظالم آل سعودکے حملوں سےکئی مساجدشہید اورمدارس تباہ
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} سرزمین یمن پرآج بھی ظالم آل سعود کی جارحیت جاری رہی جس کے نتیجے میں صفراء،نشور اورصوبہ صعدہ کے علاقوں میں درجنوں مظلوم شہری شہیدہوئے۔
العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق سعودی بمبارجہازوں نے صوبہ صعدہ میں مساجداورمدرسوں کو نشانہ بنایا،ذرائع کے مطابق مقامی عوام کی جانب سے اس بہیمانہ کاروائیوں کے الزامات قوم کے خائن منصورہادی اورعلی محسن پر ڈال دیاہے،ادھر وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ منصورہادی کی خائن حکومت نے اس وجہ سے یہ جھوٹ بول کراسکولوں کونشانہ بنایا کہ وہاں پرہتھیار کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ صوبہ اِب میں ایک ہی خاندان کے12افرادکوظالم آل سعودکے میزائلوں کے نشانے بنے ہیں۔
صوبہ تغرمیں سعودی جاری حملوں کے نتیجے میں درجنوں شہری شہیدہوئے ہیں جن کی اکثریت بچوں اورعورتوں کی ہے۔