یمن

سعودی جارحیت: جوابی کارروائی، سعودی طیارے فرار

یمن کی فضائیہ نے صنعا پر سعودی عرب کی فضائی جارحیت کو ناکام بنا دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر ہوائی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن یمن کی فضائیہ نے طیارہ شکن توپوں کے ذریعے سعودی جنگی طیاروں کو صنعا کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ دوسری جانب خبریں موصول ہوئی ہیں کہ گذشتہ دنوں سعودی مسلح افواج نے الحدیدہ میں کام کرنے والے یمن آئل کمپنی کے متعدد کارکنوں کو اغوا کر لیا تھا۔ ان افراد کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں قید میں رکھا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق الحدیدہ آئل کمپنی کے سربراہ کی مداخلت اور متعلقہ افراد کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے ان افراد کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر شہر عدن کی آئل ریفائنری کو بند کردیا گیا ہے۔ اس ریفائنری میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ بیرل تیل کی پیداوار کی ہو سکتی ہے۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی طیارے سترہویں دن بھی یمن پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شمالی یمن کے الجوف علاقے پر ان فضائی حملوں میں متعدد یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ابین اور شبوہ علاقوں میں دہشتگرد گروہ اور ان سے وابستہ مسلح عناصر نے انصاراللہ عوامی فورسز کے مراکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں عوامی رضاکار فورسز کے متعدد نوجوان شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button