سعودی عرب

شاہ سلمان کی مخالفت پر سعودی شہزادے نظر بند

آل سعود کے کئی شہزادوں کو سعودی بادشاہ ملک سلمان پر تنقید کے باعث نظر بند کردیا گیا ہے-

المنار ٹی وی چینل نے آج بروز جمعرات رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعھد اور وزیر داخلہ محمد بن نائف نے سات شہزادوں کو نظر بند کردیا ہے- المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سات سعودی شہزادوں کی نظر بندی کی وجہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی خارجہ پالیسی بالخصوص یمن پر ان کے حملے پر تنقید ہے- المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمراں خاندان آل سعود کے درمیان اقتدار کے لئے جاری رسہ کشی ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ سلمان کے قریبی نوجوان شہزادوں نے اقتدار کے نشے میں، یمن پر حملہ کیا ہے تاکہ اپنے حریفوں کو دیوار سے لگا کر اپنے لئے شاہی تخت و تاج کی ضمانت حاصل کریں-

متعلقہ مضامین

Back to top button