لبنان

عربوں کی سربلندی فلسطینی کاز پر متحد ہونے میں ہے

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ عربوں کی عزت، خود مختاری سے فیصلے کرنے اور فلسطینی کاز کی راہ میں متحد ہوکر قدم اٹھانے میں ہے-
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے وحدوی اسلامی کانگریس کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ عرب یہ سمجھ لیں کہ ان کی عزت اور سربلندی، خود مختاری سے فیصلے کرنے اور فلسطین کی آزادی کی راہ میں متحد ہوکر قدم اٹھانے میں ہے- حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ آئندہ یہ ثابت ہوجائے گا کہ علاقے کے حالات، امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کے نتیجے میں سامنے آرہے ہیں جو اپنے مفادات کے لئے علاقے کا نیا نقشہ تیار کررہے ہیں- شیخ نعیم قاسم نے مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا مقابلہ کرنے میں حزب اللہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سازشیں، قوموں کی استقامت سے ناکام ہوجائیں گی- انہوں نے کہا کہ عراق نے تکفیریوں کے پیکر پر کاری ضربیں لگائی ہیں اور لبنان میں بھی فتنے کی آوازیں دبا دی گئی ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ یمنی قوم بھی، پوری طاقت کے ساتھ اپنا حق لینے میدان میں نکل آئی ہے- انہوں نے کہاکہ ملت یمن، اپنی استقامت سے سعودی عرب اور اسکے توھماتی منصوبوں کو خاک میں ملا رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button