پاکستانی حکومت یمن کے خلاف پاک افواج کو سعودی عرب نہ بھیجے سول سوسائٹی

وزارت خارجہ کے کراچی میں کیمپ آفس کے باہر یمن کی صورتحال پر سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
وزارت خارجہ کے کراچی میں کیمپ آفس کے باہر یمن کی صورتحال پر سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ پاکستانی حکومت یمن کے خلاف پاک افواج کو سعودی عرب نہ بھیجے ،پاکستان کی افواج پاکستانیوں کے لیے ہے ۔پیر کووزرات خارجہ کے دفتر کے باہر ہونے والے احتجاج کی قیادت خرم ذکی اور دیگر کررہے تھے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر پاک افواج کوسعودیہ نہ بھیجنے اوریمن جنگ کا حصہ نہ بننے کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مظاہرین مسلسل پاک فوج کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خرم ذکی نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہے اور ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو صرف اپنی ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے موجود رہنا چاہیے، اسے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنایا جائے۔







