اردن کے عوام کے نام سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اہم پیغام

17 جولائی, 2026 11:19

شیعیت نیوز : بسم اللہ قاصم الجبارین (سرکشوں کو کچلنے والے اللہ کے نام سے)۔

{إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ} (بے شک اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے حالات کو نہ بدلیں)۔

اردن کے غیرت مند عوام؛ اللہ کے انبیاء کی قدم گاہ (مقدس سرزمین) کے شریف لوگو! اے وہ لوگو جن کا دنیا میں سب سے بڑھ کر فلسطین سے قریبی رشتہ ہے اور جو غزا اور مغربی کنارے کے مظلوموں کے درد اور تکالیف سے سب سے زیادہ واقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور پاکستان کا مشترکہ مطالبہ: امریکہ-ایران جنگ بندی اور مذاکرات دوبارہ شروع ہوں

قطر میں واقع "العدید” فوجی اڈے پر ہمارے گزشتہ سال کے حملے کے بعد، بچوں کی قاتل امریکی فوج نے اپنے کمانڈ سینٹر کو مجاہدینِ اسلام کی شدید بمباری کی زد سے دور رکھنے کے لیے خطے میں امریکی افواج کی مرکزی کمان (سینٹکام – CENTCOM) کو قطر سے منتقل کر کے آپ کی سرزمین پر واقع "الازرق” میں قائم کر دیا۔ اس وقت سے لے کر اب تک، فلسطین کے عوام اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف جارحیت اور شرارت کا یہ ہیڈ کوارٹر آپ کی سرزمین پر اور آپ کی پہنچ میں موجود ہے۔

12:37 شام جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔