چین اور پاکستان کا مشترکہ مطالبہ: امریکہ-ایران جنگ بندی اور مذاکرات دوبارہ شروع ہوں

17 جولائی, 2026 09:52

شیعیت نیوز : چین کی وزارت خارجہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں جاری فوجی کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ چین نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی اور مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی آرمی کا “صاعقہ” آپریشن: بحرین اور کویت میں امریکی فوجی مراکز پر ڈرون حملے

یہ مطالبہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے، جو اس تنازع میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور جنگ بندی کی مفاہمتی یادداشت پر عمل کریں۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

11:04 صبح جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔