ایرانی وزارت خارجہ کا ہمسایہ ممالک کو واضح پیغام
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین، فضائی حدود اور سمندری راستوں کو ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں، جبکہ امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت جائز دفاع قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 5 دہشتگرد ہلاک
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ کی اس پالیسی کی مذمت کی جس کے تحت وہ دیگر ممالک میں فوجی اڈے اور افواج تعینات کرتا ہے۔ ایران کے جنوبی ہمسایہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین، پانیوں اور فضائی حدود کو ایران کے خلاف حملوں کی تیاری یا آغاز کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جانب سے ان امریکی فوجی اڈوں، تنصیبات اور اثاثوں کو نشانہ بنانا جو ایران کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت حقِ دفاع کے دائرے میں آتا ہے۔
وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکی-صہیونی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں، جس کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان دشمنی اور بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔







