علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے آئی ایس او پاکستان کے وفد کی ملاقات

15 جولائی, 2026 12:10

شیعیت نیوز : قم المقدس: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان کے مرکزی صدر جناب سید امین شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے مؤسسہ باقر العلوم، قم میں ملاقات کی۔

علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے آئی ایس او کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے امامیہ طلبہ کی قومی، ملی اور دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ایک شجرۂ طیبہ ہے جس کے ثمرات سے ہر دور میں نوجوان نسل، ملت اور معاشرہ فیض یاب ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے نوجوان نسل کی فکری، دینی اور اخلاقی تربیت کا جو عظیم فریضہ اپنے ذمہ لیا ہے، وہ درحقیقت انبیائے الٰہی کے مشن کا تسلسل ہے، اور اسی اخلاص و خدمت کے باعث اللہ تعالیٰ نے اس تنظیم کو بے شمار برکتوں اور کامیابیوں سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت مذہبی امور کا اہم اقدام، زائرین کے لیے نیا آن لائن رجسٹریشن سسٹم متعارف

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی جانب سے حوصلہ افزائی اور قدردانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کی کامیابیوں میں علمائے کرام اور سابقینِ آئی ایس او کی سرپرستی، رہنمائی اور تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شجرۂ طیبہ جن پاکیزہ ہاتھوں سے ہو کر آج ہماری نسل تک پہنچا ہے، وہ سابقینِ آئی ایس او کے مخلص اور باکردار ہاتھ ہیں، جو اسی تربیتی نظام کی برکت سے آج معاشرے کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سید امین شیرازی نے اس امر کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا کہ آئی ایس او کے سابقین کی ایک بڑی تعداد نے دینی تعلیم کے اعلیٰ مراحل طے کرکے علمائے دین کی صف میں شمولیت اختیار کی اور آج ملت کی علمی، دینی اور سماجی رہنمائی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

2:12 شام جولائی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔