قم المقدسہ میں "احیاء گر بیداری اسلامی و علمدار مقاومت” کے عنوان سے فکری و تربیتی سمینار منعقد
شیعیت نیوز : قم المقدسہ میں "احیاء گر بیداری اسلامی و علمدار مقاومت” کے عنوان سے ایک فکری و تربیتی سمینار منعقد ہوا جس میں مختلف علماء کرام نے خطاب کیا۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید کاظم رضا نقوی نے کہا کہ پاکستان میں علامہ سید ساجد علی نقوی کا کردار وہی رہا جو انقلاب اسلامی ایران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہای کا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے علماء اور دینی قیادت کو عزت و وقار عطا کیا اور اگر ایک مخلص عالم دین اپنی ذمہ داری ادا کرے تو وہ رضا شاہ پہلوی جیسے استبدادی نظام کو بھی شکست دے سکتا ہے۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انقلاب اسلامی کی برکت سے پرچم اسلام سربلند ہوا اور دنیا نے ایسی قیادت دیکھی جو دوسروں کو قربان کرنے کے بجائے خود شہادت کے لیے میدان میں اترتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر شہید (ره) کی شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف مکاتب فکر اور طبقات نے ان کی عظمت کا اعتراف کیا جبکہ دنیا بھر کے مستضعفین کی امیدیں آج بھی انقلاب اسلامی اور جمہوریہ اسلامی ایران سے وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی کا جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے رئیس سے ملاقات
علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ رہبر شہید (ره) کے پاک خون نے انقلاب اسلامی کی عظمت اور اس کے پیغام کو مزید تابناک بنا دیا ہے۔
انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی علمی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے کیونکہ مستقبل میں ملت تشیع کی قیادت آپ ہی میں سے افراد نے سنبھالنی ہے۔
انہوں نے پاکستان میں ملت تشیع کے خلاف ہونے والے گھناؤنی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ بل کو ہماری مؤثر جدوجہد کے نتیجے میں قانونی حیثیت حاصل نہ ہو سکی۔






