پاکستان

پاکستان یمن میں براہ راست لڑنے کے لئے فوج نہیں بھیجے گا

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر عسکری و سیاسی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان یمن میں براہ راست لڑنے کے لئیے فوج نہیں بھیجے گا۔سعودی عرب کی سلامتی کی حفاظت کے لئیے فوجی دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے جو صرف سعودی عرب کی سرحدوں پر تعینات ہونگے۔ جبکہ پاکستان خطے میں امن کے لئیے مثبت کردار بھی ادا کرے گا اور حالیہ بحران کو بات چیت سے حل کرنے کے لئیے بھی اقدامات کرے گا۔روزنامہ جنگ کو وزیراعظم ہاؤس کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں سعودی عرب کی بھرپور مدد کرے گا مگر پاک فوج یمن میں براہ راست جا کر نہیں لڑے گی، فوج سعودی عرب میں حرم سمیت سرحدوں کی حفاظت کرے گی اور سعودی عرب پر حملے کی صورت میں بھرپور دفاع کرے گی، وزیراعظم نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو اس فیصلے پر اعتماد میں لیا ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت تمام ارکان کو اس موقف پر اعتماد میں لے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button