آل سعود کے مظالم ختم ہونے والے ہیں، ان کی جگہ نئی حکومت آئے گی، آغا مرتضیٰ پویا
معروف اسلامی اسکالر اور دانشور آغا مرتضیٰ پویا نے امید ظاہر کی ہے کہ آل سعود کے مظالم جلد ختم ہونے والے ہیں، سرزمین مکہ و مدینہ پر نئی حکومت آنے والی ہے۔ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے بارے میں شیعہ نیوزسے بات کرتے ہوئے مرتضی پویا کا کہنا تھا کہ یہ آل سعود کا پہلا ظلم نہیں، گزشتہ پینتیس سال سے آل سعود کے مظالم نے نیا رخ اختیار کیا ہے، دنیا کے کونے کونے میں آل سعود کے مظالم پھیلے ہوئے ہیں، الجزائر میں آل سعود نے اسلامی انقلاب کو روکنے کے لئے چھ لاکھ افراد کو شہید کیا، اکثریت اہل سنت کی تھی۔ اسی طرح پاکستان، عراق، ایران اور دیگر ممالک پر بھی آل سعود کے مظالم ڈھکے چھپے نہیں، ان سب جرائم میں آل سعود اکیلے نہیں، ان کے ساتھ منحوس تثلیث شریک ہے جس میں اسرائیل اور انڈیا شریک ہیں۔ آل سعود نے افغانستان میں بھی ظلم کیا۔ اپنے دور اقتدار میں جس قدر آل سعود نے مظالم ڈھائے اس کی مثال تاریخ میں کم ملتی ہے۔ آل سعود ایران کو 80 بلین ڈالر معاوضہ دینا چاہتے تھے، چونکہ صدام کو مجبور کرکے ایران پر جنگ آل سعود نے مسلط کی تھی۔ آل سعود کے مظالم ختم ہونے والے ہیں، ان کی جگہ نئی حکومت آئے گی، ہمیں حیرت نہیں ہو گی اگر حسن نصراللہ مکہ و مدینہ پر آکر حاکم بن جائیں۔