لبنان
ایران اورمغربی مفاہمت حق اورمقاومتی منصوبے کی کامیابی ہے۔ شیخ نعیم قاسم
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ایران کےمغرب کے ساتھ ایٹمی مفاہمت کوسراہتے ہوئےکہاہے کہ تہران کی قیادت میں اس سے حق،آزادقوم اورمقاومت کے منصوبے کے لئے اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران نے گیارہ سال کی جدوجہدکے بعدآخرایٹمی منصوبے میں کامیابی حاصل کرلی ہے،انہوں نے اس تاریخی کامیابی پرایرانی قیادت کو مبارک بادپیش کیا۔