عراقی آرمی کی جانب تکریت میں واقعہ "سبایکر” کے اجتماعی قبرکانکشاف۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراقی سکیورٹی فورس نے تکریت کی آزادی کے دوران ایک اور اجتماعی قبرکانکشاف کیاہے جہاں عالمی دہشت گردتنظیم داعش کے دل ہلادینے والی قتل وغارت گری”سبایکر”کے دوران سینکڑوں عراقی آرمی کوشہیدکیےتھے۔
السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق عالمی دہشت گردتنظیم داعش نے سرزمین عراق میں بسنے والوں پر کون کون سے مظالم نہیں ڈھایا؟جہاں داعشی گماشتوں نے وہاں پرخاص طورسےعورتوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا،جس میں ایک دل ہلادینے والاایک واقعہ "سبایکر”کے نام سے مشہورہے جہاں پر داعشی دہشت گردوں نے عراقی،مظلوم عوام ایک بڑی تعدادکوقتل کرکے ایک گھڑے کھود کر سب کواس میں ڈالاتھا۔
ذرائع کے مطابق آج عراقی فورس نے جب داعش کے اس بہیمانہ مظالم کاانکشاف کیاہے جہاں ایک رقت آمیزمناظر سامنے کہ عوام کے ایک جمع غفیر ہوئے جن میں سے کوئی اپنے لئے پکاررہےتھے ،کوئی اپنے بھائی کے لئے رو رہے تھے،کوئی ان لاشوں کی طرف دیکھتے ہوئے رو روکر کہہ رہے یہ تومیرے بھائی ہیں،ارے یہ تومیرے ماموں ہے،یہ میرے شوہر نامدارہیں۔
خیال رہے اس قبل بھی اس طرح کے اجتماعی قبورکاانکشاف ہوتے رہے ہیں۔