دنیا

نیتن یاہو سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کی حمایت میں میدان میں اتر آئے، ایران کیخلاف بیان بازی

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے ایران کی جانب سے حوثیوں باغیوں کی مدد پر چشم پوشی اختیار کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے جس طرح ایران کے جوہری پروگرام پر لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح تہران کی جانب سے یمنی حوثیوں کی ہر ممکن امداد سے بھی پہلو تہی اختیار کی۔ جوہری معاملے پر عالمی طاقتوں سے ممکنہ جوہری سمجوتہ ایران کے مفاد میں ہوگا جو اسے کو یمن میں مداخلت کی سزا سے بھی بچا لے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ عالمی برادری یمن میں حوثی باغیوں کی سرگرمیوں پر خاموش کیوں رہی، ان کے خلاف اس وقت ہی کارروائی کیوں شروع کی گئی جب وہ خطے کے دیگر ملکوں کے لئے خطرہ بن گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button