یمن

یمن پرغاصب سعودی یلغارجاری،14گھرتباہ،درجنوں شہری شہید ۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}یمن میں سعودی یلغارجاری،صنعاء کے رہائشی علاقے،بنی حوات الواقعۃ پرفضائی حملے کے نتیجے میں14مکانات تباہ،درجنوں عام شہری شہید جبکہ بڑی تعدادمیں عوام وہاں سے ہجرت کرنے پرمجبور۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق غاصب سعودی عرب کی جانب سے آج بھی سرزمین یمن پرفضائی حملے جاری رہے،جہاں دارالحکومت صنعاء کے علاقے ملبوں کے ڈھیرکامنظرپیش کررہے ہیں، دوسری جانب صنعاء کی گلیاں بے گناہ عوام کے خون سے کسی ندی نالے کامنظرپیش کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہاں کے ایک شہری صالح الذیفانی نے اپنی حالت زارکچھ یوں سنائی: میراگھرسعودی حملوں کی وجہ سے تباہ ہوچکاہے،یہ ہمارے ساتھ کیاہورہاہے؟آخرہماراجرم کیاہے؟
ان کےبرابرمیں بیٹھی ہوئی ام ابراھیم سعودی فضائی حملوں کی وجہ سےسہمی ہوئی تھی کاکہناتھا:
ہم رات کواپنے گھروں میں سوئے تھے کہ نصف شب کواچانک غاصب سعودی جہازوں نے ہمارے اوپربم اورمیزائل گرائے، جب صبح دیکھاتو ہمارے ہمسائے شہیدہوچکے تھے لہٰذا ہماراعرب حکمرانوں سے اوران کےاتحادیوں سے یہ سوال ہے کہ یمن پرآخرکیوں یہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں؟ آخرہماراجرم کیاہے؟ وہ توکہتے ہیں کہ ہم یمنی عوام کی حمایت کررہے ہیں،کیا اس طریقے سے کسی کی حمایت کی جاتی ہے؟ یہ توکوئی حمایت نہیں ہے اس طرح یمنی عوام سب قتل ہوجائیں گے۔
کہاجاتاہے اس وقت بھی سرزمین یمن پرغاصب سعودی یلغارجاری ہے اوروہاں کے مظلوم عوام کی زندگی سخت حالات سے گزررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button